نئی دہلی،03/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی قومی دارالحکومت علاقہ اور نارتھ انڈیا کے کچھ حصوں میں بڑھتی فضائی آلودگی کی وجہ سے وزیر اعظم کا دفتربھی حرکت میں آگیاہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا نے آج آلودگی کے حالات پر دہلی، پنجاب، ہریانہ کے متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ان ریاستوں کے افسر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس اجلاس میں شریک رہے۔کابینہ سکریٹری بھی آلودگی کے حالات پر مسلسل نظر رکھیں گے۔ساتھ ہی پنجاب، ہریانہ اور دہلی کے چیف سکریٹریوں کو ہر روز اپنے اپنی ریاستوں کے اضلاع میں آلودگی کے حالات پر مسلسل مانیٹر کرنے کے لیے بھی کہاگیاہے اوررپورٹ دینے کوکہاگیاہے۔یوپی دہلی، نوئیڈا کے بعد اب گرگرام اور فرید آباد میں بھی اسکول بند رہیں گے۔ نوئیڈا، گرگرام اور فرید آباد میں 4 اور 5 نومبر کو اسکول بندرہیں گے۔